اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، بڑے لیڈر کا اہم انکشاف

کراچی(پی این آئی)اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، بڑے لیڈر کا اہم انکشاف۔۔۔۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ میری اسماعیل ہانیہ سے ملاقات ہوئی،اسماعیل ہانیہ نے بتایا ایک شہید ہوگا تو دوسرا تیار ہوگا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے کہ اس واقعہ کی

جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اسماعیل ہنیہ سے گزشتہ مہینوں میں ملاقات ہوئی،وہ ذہنی طور پر ایسے حملے کیلئے تیار تھے،انہوں نے شہادت کی تڑپ رکھنے والوں کی بڑی تعداد تیار کی،انہوں نے گزشتہ دنوں بتایا تھا ہم پر ایسا حملہ ہو سکتا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ یہ صرف ایران کا نہیں، پوری امت کا مسئلہ ہے،ایرانی سکیورٹی پر اٹھائے جانے والے سوالات درست ہیں،ترکی، پاکستان، انڈونیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک اس حملے کا جواب دیں ،اسماعیل ہنیہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کا ایک نام ہے،فلسطین کے دشمنوں نے کارروائی کی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ایران کی غیرت اور سکیورٹی کیلئے یہ حملہ بہت بڑا چیلنج ہے،یہ براہ راست ایران کی سالمیت پر حملہ ہے،

پاکستان اور ترکی کو آگے بڑھ کر اسرائیل کیخلاف بھرپور ایکشن کا اعلان کرنا چاہئے۔سابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حملے کا جواب حملے سے ہی ہونا چاہئے،اس حملے پر 100گنا زیادہ بڑھ کر ایکشن لینا چاہئے،اسرائیل دہشتگرد ہے، اس نے مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کیا ہے،فلسطین کے مسلمانوں نے گزشتہ 75سال سے سکون کا سانس نہیں لیا، اب مشترکہ امن فوج بنانے کی ضرورت ہے جس میں غزہ میں فوری کارروائی ہو، حماس نے ایک لمحے کیلئے بھی اپنی جدوجہد کو بند نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ میری اسماعیل ہانیہ سے ملاقات ہوئی،اسماعیل ہانیہ نے بتایا ایک شہید ہوگا تو دوسرا تیار ہوگا،انہوں نے خود بتایا میرے خاندان کے 31لوگ شہید ہو چکے ہیں،اسماعیل ہنیہ ایک سمندر کی طرح دل رکھتے تھے،مسکراتے رہتے تھے،اسماعیل ہانیہ عالم اسلام کی بہت بڑی شخصیت تھی،اللہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ عالم اسلام کو چاہئے اس کارروائی کا بھرپور جواب دے،اسرائیل کی کارروائی نے ایرانی سکیورٹی کیلئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں،اب یہ مسئلہ ڈائیلاگ کا نہیں ہے،اب ایک ہی حل ہے اسرائیل مسلمانوں کے علاقے سے نکل جائے،یہ صرف فلسطین کی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کی جدوجہد ہے،یہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے،سب جانتے ہیں یہ یہودی اور اسرائیلی کارروائی ہے، اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اسماعیل ہانیہ کو زندہ نہیں چھوڑیں گے،اسماعیل ہنیہ ذہنی طور پر تیار تھے ان کیلئے شہادت انہونی چیز نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں