گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کو بڑی پیشکش کر دی

کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے بجائے اندر دھرنا دیں، عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں۔

اپنے بیان میں کا مران ٹیسوری نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا، مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے پیش نظر دھرنے کے شرکا کے لیے پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندو بست کروں گا۔دھرنے میں شریک نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close