شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی سیاسی پیش رفت کا دعویٰ کر دیا۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں، دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔سابق سپیکر اسد قیصر نے مردان میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی ہے، اعظم نذیر تارڑ جس قسم کی قانون سازی کررہے ہیں اس سے سپرمیسی آف لا متاثر ہو رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف 5 اگست کو نکلیں گے، آ ئی پی پیز کے ایگریمنٹ والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی انتہاٸی ضروری ہے۔ سابق سپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اسمبلی جو قانون سازی کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close