سینئر پی ٹی آئی رہنما نے نئے انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کردی

لاہور(پی این آئی) اہم پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ہی جماعت کے بڑے مطالبے کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمود الرشید نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے نئے انتخابات کی مخالفت کردی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قبول ہوگا۔ لیکن میری ذاتی رائے میں نئے انتخابات کی بجائے فارم 45 کھولنے پر زور دینا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر فارم 45 کھلے تو بہت سے حلقے ہمیں واپس ملیں گے۔

دوسری جانب سینیٹر اعجاز چودھری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ میں واحد پارلیمینٹیرین ہوں جو غلط کیس میں ڈالا گیا۔ میرے پروڈکشن آرڈر دو بار جاری ہوئے۔ ایک بار مرزا آفریدی اور ایک بار راجہ پرویز اشرف نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ملک کے اندر طاقتور حلقے ہیں۔ انہوں نے نہیں جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے رویے پر حیرت ہے کہ انہوں نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے۔ انکے ہاؤس کا ایک ممبر جیل میں بے گناہ بند ہے اور انکو فرق نہیں پڑرہا۔ سینٹ عرصہ دراز سے نامکمل ہے۔ کے پی کے فیڈرل یونٹ ہے لیکن اس میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ اسکو اگنور کرنا غیر آئینی ، غیر سیاسی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں