پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کو دل کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ذرائع کے مطابق رؤف حسن کو حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ امراض دل میں رؤف حسن کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمز لائے ہیں۔واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے رؤف حسن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close