لاہور(پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے اوراہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 روپے تک کرنے کی کاحکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔ ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت2ہزار طلبہ کے لئے تین ماہ کی انٹر ن شپ کی منظوری دی گئی، انٹرنیز کو ماہانہ 25ہزار ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری محکموں کو پیڈ انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔ انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام لانچنگ کی منظوری دی گئی۔ اضلاع میں 80 ارب روپے سے تقریباً 3 ہزار پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں