پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21 نام جمع کرائے گئے ہیں، قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔ قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، ڈاکٹر سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنی حمید، نائلہ مروت کے نام جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے لئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال، جائینند، نابیگ کے نام شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لیے 33 اور اقلیت کی نشستوں کیلئے 13 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی، خیرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کے لیے 25 نام، خیرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 11 نام اور سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3 اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں