اسلام آباد(پی این آئی)معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ کی رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، پاکستان میں سیاسی صورتحال کے درپیش چیلنجز بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔
فچ کی رپورٹ میں فروری کے انتخابات میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو کمزور قرار دے دیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے انتخابات کے نتائج میں توقع سے کمزور مینڈیٹ حاصل کیا، پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کی پوزیشن کمزورہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مئی 2023 سے جیل میں ہیں مگراب بھی عوام میں مقبول ہیں، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا 22 ارب ڈالر کا بیرونی قرض میچور ہورہا ہے۔فچ کی جانب سے رواں مالی سال، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی اعشاریوں پر پیش گوئی کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز تک بڑھنے کے توقع ہے۔ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.9 فیصد رہنےکی پیش گوئی ہے، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.9 فیصد سے کم ہوکر 6 تک رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ فچ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کےدوران مرکزی بینک کا منافع جی ڈی پی کا 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں