ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبی معائنے کیلیے جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے طبی معائنے کا حکم انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج نے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close