حکومت نے بجلی کے بلوں کا اضافی بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنادی کہ بجلی سستی ہونے والی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس کےلیے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close