پشاور (پی این آئی) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ایک بار پارٹی نے نکال دیا تو فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آؤں گا، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی، میں پارٹی کے ساتھ ہوں، فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ اگر کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے چلنے والی تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو انہیں میری ضرورت ضرور پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہمیں مارا، چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں، جب چیف سیکرٹری اور آئی جی وہی ہونگے تو علی امین کیسے با اختیار ہوں گے، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلیٰ کو سرنڈر کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں