بجلی کے گھریلو صارفین پر1ہزار روپے کا نیا مقررہ ٹیرف لگایا گیا یا نہیں؟ اہم خبرآگئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر1ہزار روپے کا نیا مقررہ ٹیرف نہیں لگایا، بلکہ صارفین کو 200 سے 1ہزارروپے کی ایک مقررہ رقم ادا کرنی ہو گی جو ان کے یونٹ کی کھپت کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔

ملک میں بجلی کی سپلائی کو ریگولیٹ کرنے والی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کے ڈائریکٹر جنرل اپیلٹ ساجد اکرم نے جیو فیکٹ چیک کے ساتھ 13 جولائی کو منظور کیے گئے مقررہ ٹیکسوں کی بریک ڈاؤن شیئر کی۔نوٹیفکیشن نیپرا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف 300 سے زائد بجلی کے یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے فکسڈ چارجز کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیپرا کے ڈائریکٹر میڈیا مسرور خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close