غیر قانونی سموں کا اجراء، کریک ڈائون شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سموں کے غیر قانونی اجراء کے سلسلے میں 5 شہروں میں کریک ڈاون کیا ، راولپنڈی ، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے ، فرنچائزز غیر قانونی طور پر سمیں جاری کررہی تھیں۔ چھاپوں میں 4 لیپ ٹاپ، ایک کمپیوٹر ، 12 بی وی ایس ڈیوائسز ، فعال سمز،موبائل فونز،ہارڈ ڈسک، اصل اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں ضبط کی گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close