موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 اگست سے بحال ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close