نامعلوم افراد کی فائرنگ، سیاسی رہنما کو قتل کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ضیغم سلطان تارڑ پرکولو تارڑ میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ کولو تارڑ رائس مل کے پاس پیش آیا ، جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ضیغم سلطان تارڑ کی گاڑی کی پر نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے باعث آئی پی پی رہنما موقع پر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close