لاپتا ہونیوالےتاجر تین روز بعداپنے گھر پہنچ گئے

لاہور(پی این آئی)ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتاہونےوالےتاجرذوالفقاراحمدلاہورمیں اپنےگھرپہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ ذوالفقاراحمدکےاہل خانہ سےبات ہوگئی ہے،

کراچی کے لاپتا ہونے والے معروف تاجر ذوالفقاراحمدلاہورمیں اپنےگھرپہنچ گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضانے تاجر کے گھر پہنچنےکی تصدیق کردی،فیملی نےذوالفقاراحمدسےرابطےکی بھی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ تاجرذوالفقاراحمدچندروزقبل کراچی سےمبینہ طور پر اغوا ہو گئے تھے ذوالفقار احمدکےاہلخانہ نےمقدمہ درج اورسندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیاتھا، تاجر ذوالفقار احمد کی گاڑی گزشتہ منگل ماڑی پورسےملی تھی۔ذوالفقاراحمدکو23جولائی کوماڑی پورروڈسےنامعلوم افراد لے گئے تھے، ذوالفقار احمد کے اغوا کامقدمہ26جولائی کوکلری تھانےمیں درج کیاگیاتھا۔

علی اشفاق ایڈووکیٹ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالفقار احمد کے والد نے انکی بخیریت واپسی کے رابطوں کی تصدیق کی ہے،ذوالفقار احمد کی فیکٹری کے دو سینئر ملازمین کو بھی کل مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھاملازمین کی بازیابی کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ذوالفقار احمد کی بازیابی کیلئے انکی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،اہل خانہ کے مطابق آٹھ مسلح افراد نے 23 جولائی کو ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close