سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں

صوابی (پی این آئی) ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق موسلادھار سےصوابی میں نالوں میں طغیانی آگئی،گوہاٹی، ادینہ اور گاؤں زیدہ میں بچے سمیت چار افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لوئرسیرلہ نالہ اوربرنالہ بھپرگئے پانی لوگوں کے گھروں اوربازاروں داخل ہوگیا، بھمبر سے رنڈیام روڈ پر کھوہی والی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔ سیالکوٹ میں بارش سے نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔ نیکاپورہ، غوث پورہ، اردو بازار اور ریلوے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔دوسری جانب بھمبر، مردان ، جہلم اور فیروز والہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close