جماعت اسلامی کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی) جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی سربراہی میں قائم بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close