اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نےکہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ ملک تباہی کی طرف جائے گا۔ انہوں نے رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایف آئی اے کو جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے سستے تھے اور ہمارا مقصد ملک میں سستی توانائی فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے ساہیوال پلانٹ کے لیے درآمدی کوئلے کی کیا ضرورت تھی۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں پانچ جماعتوں کی شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پررہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ایم این ایز کو وفاداری تبدیل کرنے کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں اور یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں