لاہور(پی این آئی) مہنگائی کے ستائے مزدور طبقے کی اجرت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
پنجاب میں سکلڈ اور ان سکلڈ لیبر کی روزانہ کی اجرت میں 75 سے 100 روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔پنجاب حکومت نے سکلڈ اور ان سکلڈ لیبر کی اجر ت کے نئے ریٹ مقرر کردئیے ہیں اور سرکاری سطح پر جاری کردہ ریٹس پر مزدوروں کو ان کی اجرت یقینی بنانے کی ہدایات کردی ہیں ۔ چوکیدار، گیٹ کیپر ،اور سویپر کی روزانہ کی اجرت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ 75 روپے اضافے کے ساتھ چوکیدار، گیٹ کیپر ،اور سویپر کی روزانہ کی اجرت 1425 روپے ہو گی۔
مالی کی روزانہ کی اجرت 75 روپے اضافے کے ساتھ اب 1450 روپے ہو گی ۔ڈرائیور ،ڈینٹر ،الیکٹریشن، فرنیچر پالشر کی اجرت 100 روپے اضافے کے ساتھ 1850 روپے ہو گی ۔مکینک، ویلڈر ،پلمبر ،کی روزانہ کی اجرات بھی 100روپے اضافے کے ساتھ 1850 روپے ہو گی ۔فورمین، پالشر، پینٹر اور لانگری کی روزانہ کی اجرات 100 روپے اضافے کے ساتھ 1850روپے مقررکی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں