اسلام آباد(پی این آئی)جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے ہفتے کو رات گئے حکومتی وفد مری روڈ پہنچا اور امیر جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات کا آغاز اتوار کو ہو گا۔دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے مری روڈ پہنچنے والے حکومتی وفد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے۔اس موقع پر آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کو مذاکرات کی دعوت دینے آئے تھے، جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بات چیت کا شیڈول طے ہوگا اور بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کی حافظ نعیم الرحمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، حکومتی وفد نے امیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کی درخواست کی، جس پر حافظ نعیم نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی میں نائب امیر لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ، سید فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔اس سے قبل ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کارکنوں کی رہائی تک حکومت سے مذاکرات نہیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں