تازہ ترین

بجلی کیسے سستی ہوگی؟ مفتاح اسماعیل نے فارمولا بتا دیا

کراچی (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بجلی سستی کرنے کا فارمولا پیش کردیا ہے۔

ہفتے کو کراچی پریس کلب میں عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس ہٹا دے تو گھریلو صارف کا بل 24 فیصد کم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کی قربانی بھی دے، بجلی کے بلز نہ صرف پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا باعث ہیں بلکہ ن لیگ کو عوام سے دور کررہے ہیں، عوام سے قربانی لینے والے حکمران بھی بھی قربانی دیں۔

انہوں نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کپیسیٹی چارجز میں 46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، فرنس آئل اور ایل این جی پر ٹیکس لیا جارہا ہے، حکومتی ملکیت کے چار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے، جو پاور پلانٹس گرڈ پر چل رہے ہیں انکے ایندھن پر ٹیکس ختم کیا جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومتیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے 400 سے 500ارب روپے کے اخراجات ختم کرے، پی ایس ڈی پی کے حجم میں 50ارب روپے کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ چائنیز آئی پی پیز سے اگر ساورن گارنٹی ڈیفالٹ کیا تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں