تازہ ترین

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد حکومت نے بڑا یوٹرن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) مصدق ملک کا یوٹرن، تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہیں نہیں کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ہے۔ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو دعوتیں دینی تھی پہلے دے چکے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں تین اولین چیزیں ہیں، مہنگائی، غربت اور بے وزرگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

عوام جانتی ہے آج تک آپ نے کسی سے یہ سنا ہے کہ کیسے بھوک کو ختم کریں گے، کیسے مہنگائی کا بوجھ اتاریں گے، سب نے صرف یہ سنا ہے کہ آگ لگادیں گے، جلادیں گے، اندر نہیں آنے دیں گے، ٹھوکریں ماردیں گے، لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس کو ٹھوکریں ماریں گے، اپنے بچوں کے مستقبل کو کس کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں