عمران خان کو آخری موقع دے دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو آخری موقع دے دیا گیا….اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کو 30 جولائی کو دو گواہوں پر جرح کا آخری موقع دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ 26 جولائی کو 10 بجکر 40 منٹ پر کیس کال ہوا، نیب کے گواہ موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نہیں تھا، کیس 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ 11 بجکر 15 منٹ پر کیس دوبارہ کال ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا۔

خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا سینئر وکلا راستے میں ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں۔ استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم بیان ریکارڈ کروانے کے پابند ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close