ڈاکےسے لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے، پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

گجرانوالہ(پی این آئی)ڈاکےسے لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے، پی ٹی آئی رہنما برس پڑے۔۔۔پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارا ہوا ڈاکا کسی صورت ان کے پاس نہیں رہنے دیں گے۔سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکا سے لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے، دھرتی ماں کو تین بار لوٹنے کے بعد چوتھی بار لوٹا جا رہا ہے، ہڈیوں کا ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے جسے گدھوں کی طرح لوٹا جا رہا ہے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی تین نسلیں پہلے گروی رکھی جا چکی ہیں، ملک کی حالت یہ ہے کہ تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو بچہ پیدا ہو رہا ہے وہ تین لاکھ قرضے کے نیچے ہے، معیشت کا یہ عالم ہے کہ لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتے،

 

خواتین کے زیورات گروی رکھ کر بجلی کے بل ادا کئے جا رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں نے سکولوں سے بچوں کو ا±ٹھا لیا، عوام کی حالت پتلی جبکہ مریم بی بی ڈیڑھ سو گاڑیوں کے جلوس میں چلتی ہیں، حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشی کر رہے ہیں، حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پروٹوکول کے بغیر کوئی حاکم عوام میں جا کر دکھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی حکمران چلا جائے تو میں سیاست چھوڈ دوں گا، عوام کی فلاح و بہبود فارم 47 سے ہے جسے چلنے دیا جائے، عدالتیں بھی پابندی کی زنجیریں توڑ رہی ہیں، جتنی جلدی انصاف ملے گا یہ ملک خوشحال ہو جائے گا، چوری شدہ عوامی مینڈیٹ سے حکومت فلاح کا کوئی کام نہیں کر سکتی۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز میں اربوں کا ڈاکا مارا جا رہا ہے، سابق نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا معاملہ کھول دیا تو یہ حکمران منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، کسی ادارے میں ایڈہاک ازم قابل قبول نہیں، ایڈہاک ازم بدنیتی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس ایڈہاک ازم ججوں بارے کمیٹی میں توسیع کیلئے بل نہیں بھیجا گیا، کوئی ایسی چیز نہیں ہونے دیں گے جس سے انصاف پر قدغن لگتی ہو، ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close