اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی مذاکرات کی پیشکش ، پی ٹی آئی کا جواب ۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سےمذاکرات کی پیشکش پر ردعمل میں کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا ؟کہ آؤبیٹھیں، مذاکرات کریں ؟ کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں ،دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں ،ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے ،مذاکرات کی اس طرح کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں ؟یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، جو ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ،آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے،یہ لوگ چادر ،چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں