سوشل میڈیا کے ذریعے افراتفری پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ، بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے افراتفری پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ، بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔الیکٹرانک جرائم کے انسداد ایکٹ کے سیکشن 30 پر عملدرآمد کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل ہو گی، آئی جی اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنویئر ہوں گے ، کمیٹی مجرموں کی نشاندہی کر کے ان پر قانون کے مطابق مقدمہ چلائے گی ، کمیٹی بد نیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری ، بدنظمی پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کرے گی ، پولیس ہیڈکواٹر جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرے گا،۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close