رشوت، ایجنٹ مافیا کی سرپرستی، اہم افسر عہدے سے فارغ

اسلام آباد(پی این آئی)رشوت، ایجنٹ مافیا کی سرپرستی، اہم افسر عہدے سے فارغ۔۔۔رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، پاسپورٹ آفس میں جہاں سے ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close