کراچی(پی این آئی)جماعت اسلامی احتجاج ،حکومت نے مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی بنادی۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں،
دھرنے کے منتظمین کی جانب سے شرکاءکے لئے ناشتے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔سڑک پر ہی شب بسر کرنے والے کارکنوں میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جبکہ میونسپل کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لئے موجود ہے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج 11:30 بجے دھرنے کے مقام سے پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں