حیدرآباد (آئی این پی)حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کپتان باہرآنے والا ہے پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،کیاسندھ میں مارشل لا ہے؟ کیاجمہوری حکومت نہیں جواحتجاج سے روکا جا رہا ہے۔
نوازشریف، زرداری، بلاول اورایم کیوایم مل کرعوام اورفوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے جا رہے ہیں، وقت تبدیل ہونے والا ہے کپتان باہرآنے والا ہے پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے پریس کلب کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت تبدیل ہونے والا ہے کپتان باہرآنے والا ہے پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، جومافیاحکومت میں بیٹھی ہے ا ن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، نوازشریف، زرداری، بلاول اورایم کیوایم مل کرعوام اورفوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے جا رہے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کیاجمہوری حکومت نہیں جواحتجاج سے روکاجارہاہے، ہم پرامن احتجاج کرنے نکلے ہیں،کیا سندھ میں آئین ماورا حکومت ہے پی ٹی آئی کے ساتھ پولیس گردی کیوں کی گئی پولیس کو گٹکا ماوا چھالیہ کی فروخت روکنے پرلگا، ہمارے سارے کیس وڑ گئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاسندھ میں مارشل لاہے؟ کیا ہمیں احتجاج کرنے کا حق نہیں ہے؟ کیاجمہوری حکومت نہیں جواحتجاج سے روکاجارہاہے؟ سندھ سے 37 کارکنان گرفتارکئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں