اسلام آباد (پی این آئی) کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر نیپرا نے کےالیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
نیپرا نے اس حوالے سے کہا کہ لوڈ شیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔ نیپرا نے کےالیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں7 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ نیپرا نے کہا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کےالیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں