بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ طاقت کا اظہار اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے، طاقت کا اظہار اور جہالت پاک بھارت تنازعات بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشتگردی کو منظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان جارحیت کے خلاف خودمختاری کے تحفظ کے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے جس کی مثال فروری 2019 میں بھارت کی لاپروہ دراندازی پر پاکستان کے مضبوط ردعمل سے ملتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کارگل جنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سےکچھ نہیں سیکھا اور دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close