تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، صنم جاوید سمیت کون کونسی خواتین کے نام شامل ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی نے قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے صنم جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے، دیگر خواتین میں کنول شوذب، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، روبینہ شاہین اور رِیحانہ ڈار کے نام بھی سرفہرست ہیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب اسمبلی میں لائی جائیں گی۔تحریک انصاف نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close