اسلام آباد(پی این آئی)پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ، لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے سے پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے۔ متعلقہ کمپنی کی جانب سے تاخیر سے سیاہی بھجوانے کے باعث بحرانی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ پاسپورٹس کی چھپائی کیلئے سیاہی کی ایک کھیپ 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ فنڈز کی کمی ، کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کے باعث کسٹم کھیپ فوری کلیئر نہیں کرتا ، کھیپ بروقت کلیئر نہ ہونے سے پاسپورٹس کی پیداواری صلاحیت کو برقراررکھنا مشکل ہے۔ 28 جولائی کو آنے والی سیاہی کی کھیپ کو ترجیحی بنیاد پر کلیئر کیا جائے۔ ڈی جی کی جانب سے خط میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان کسٹمز مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیر کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں