اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ میں احتجاج پر اتفاق کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جماعت اسلامی سے بات کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے پر تیار ہیں۔جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیاقت باغ کا جو معاملہ طے ہوا تھا اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بٹ گرام میں درخت کاٹنے کا اسکینڈل آیا جس میں محکمہ جنگلات ملوث ہے، ہم ملک کی بقاء کےلیے بات چیت کرنے کےلیے تیار ہیں، 4 سال میں آپ نے ملک میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ لاکھوں نان فائلر کو فائلر بنانے کےلیے سسٹم لایا جا رہا ہے، بجلی بلوں پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں