اداکار طاہر انجم نے انیلہ ریاض کو معافی دیدی ، وجہ بھی بتادی

لاہور(پی این آئی)سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم نے نیلی پری کو معاف کر دیا،اداکار نے اپنا تحریری معافی نامہ پولیس کو جمع کروادیا،ان کا کہنا تھا کہ انیلہ ریاض نے مجھ سے معافی مانگی ہے جس پر میں نے انہیں معاف کر دیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیلی پری کے اہلخانہ میرے گھر آئے تھے جس پر انہوں نے نیلی پری کی جانب سے ہونے والے تشدد کی معذرت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں مزید مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتااس لئے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے معاملے میں پی ٹی آئی ورکر نیلی پری کو معاف کرتاہوں۔انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ یاسر چیمہ نے بتایا ہے کہ نیلی پری نے معافی مانگ لی جس پر اداکار طاہر انجم نے نیلی پری کو معاف کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے سامنے پیش ہو کر اداکار طاہر انجم نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کروا دیا۔

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نیلی پری کی فیملی نے اداکار طاہر انجم سے گھر میں جاکر معافی مانگ لی۔ وقوعہ کے بعد نیلی پری خود بھی اداکا ر طاہر انجم سے معافی مانگنے گئی تھی، اس وقت غصے میں ہونے کی وجہ سے طاہر انجم نے نیلی پری کو معافی نہیں دی بعدازاں فیملی کی طرف سے معافی مانگنے پر اداکار نے معافی دی۔قبل ازیں کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close