اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے اسلام آباد میںآج ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا.
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت نے پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے ،ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ ہم نے اجازت کیلئے قانونی راستہ اپنایاا ور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی۔ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی۔عامر مغل نے مزید کہا کہ معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولائی کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا۔معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو آج احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت لینے کیلئے دائر درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں