اسلام آباد(پی ٹی آئی)آرمی چیف کے نام عمران خان کاپیغام، حکومت کا ردعمل آگیا۔۔۔بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر ردعمل میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس طرح کےبیان سے یہ ساری چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان چیزوں کو اکٹھا کر کے دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے، یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں