عمران خان کو جتنی جلدی ہو سکے رہا کیا جائے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نو مئی کے واقعہ میں عمران کو بری الزمہ قرار دینا بہت بڑی خوشخبری ہے۔

 

 

ثابت ہو گیا عمران بیگناہ ہے۔ آج پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی پرامن احتجاج کریں گے۔عمران خان سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو منظم انداز میں اگر آ کے لے کر جانا ہے تو عمران خان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں ۔حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو اڈیالہ جیل کا رخ کرنا ہوگا۔وہ اڈیالہ میں بے گناہ قیدی کے طور پر قید ہیں۔ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ دے دیا ہے۔عمران خان کو نامعلوم مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جتنی جلدی ہو سکے رہا کیا جائے۔ عمران خان مضبوط وفاق کی علامت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close