اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی کھل کر مخالفت کردی ہے۔
قمرزمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی پارٹی پر کراس لگانے کا اختیارکسی کے پاس نہیں ہے، کسی جماعت پرپابندی مسئلے کاحل نہیں ہوتی، برداشت کارویہ اپنانا چاہیے، کسی پرکراس لگا دینے کا مطلب بہت خوفناک ہوتا ہے۔ بھلے بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت فاشزم کررہی ہیں، ہمیں ان کی فاشزم کے مقابلے میں فاشزم نہیں کرنی اورگالی کاجواب گالی سے تلخی بڑھے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا مطلب دوستی ہے نہ سازش۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیک ڈور رابطے بھارت سے ہوسکتے ہیں تو پھر ملک کے اندر مخالفین سے بھی ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں