اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی خاتون کادوران انوسٹی گیشن پہلا بیان آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)نیلی پری کا اداکار طاہر انجم پر تشدد کا معاملہ،انیلا ریاض عرف نیلی پری کا انویسٹی گیشن پولیس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا۔

ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا اداکار طاہر انجم چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف شوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کرتا تھا، طاہر انجم کو دیکھتے ہی میں طیش میں آ گئی،طیش میں آکر میں نے طاہر انجم کو تھپٹر مارے اور تشدد کیا۔ انیلا ریاض نے کہا اداکار کو دیکھ کر اشتعال میں آ گئی تھی، اداکار طاہر انجم کو مارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں بنائی تھی،انویسٹی گیشن پولیس ملزمہ انیلا ریاض عرف نیلی پری کو کل عدالت پیش کرے گی۔ نیلی پری سمیت قلعہ گجر سنگھ میں 7 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج ہے،مقدمہ میں چوری اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں, پولیس کا کہناتھا کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close