اسلام آباد(پی این آئی)دریائی پانی میں اضافہ ہونے کے بعد اب بجلی فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔
دستاویزات کے مطابق جون 2024 میں پانی سے بجلی کی مجموعی پیداوارمیں 4.17 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 9ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ دستاویز کے مطابق جولائی میں ملنےوالےبلوں میں فی یونٹ ایف سی اے2 روپے63پیسےہوگا،پن بجلی کامجموعی پیداوارمیں حصہ4.17فیصدبڑھ گیا، مئی میں پن بجلی30.96فیصد،جون میں35.13فیصد ہوگئی ہے ،جون 2024 میں 13 ارب 45 کروڑ 90 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی،مئی کے لئے نیپرا نے فی یونٹ ایف سی اے 3 روپے 3 پیسےکی وصولی کی اجازت دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں