پولیس نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی تیاریاں کر لیں

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں پی ٹی آ ئی کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے تیاریاں کر لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پو لیس نے پی ٹی آ ئی کے سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لیں ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں ایس ڈی پی او ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج ہوگا، تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کراوئیں گے جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close