ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو فیس لگانے کی تجویز بھی آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں شہریوں پر پہلے سے لاگو ٹی وی فیس کے بعد اب ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے فیس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، اس مقصد کے لیے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے موٹرویز کے خارجی پوائنٹس پر ریڈیو فیس کی تجویز دی ہے، جس کے تحت موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ہے۔قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے، ایف آئی اے نے بھی ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے ہیں، ایف آئی اے نے پینشن سکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی لیکن ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیئے گئے، اس لیے حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویر دی گئی ہے۔

دوسری طرف حکومت نے اسلام آباد سے پشاور موٹر وے پر چلنے والی گاڑیوں کےٹیکس بھی بڑھا دیئے ہیں، وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کےٹول ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا گیا ہے، اسلام آباد پشاور موٹر وے پر یکم جولائی سے ٹول ٹیکس بڑھا یا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close