عدالت سے پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر، کرپشن کیس میں بری کر دیا

پشاور(پی این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فضل محمد، انور تاج، صوبائی وزیر فضل شکور سمیت دیگر کو کرپشن کیس میں بری کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے خلاف اینٹی کرپشن کے کیس میں عدالت کا فیصلہ سامنے آگیا، انسداد بدعنوانی عدالت نے ایم این اے فضل محمد اور انور تاج، صوبائی وزیر فضل شکور، ایم پی اے خالد خان اور محمد عارف کو بھی بری کردیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین خان نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا، قرار دیا کہ ممبران اسمبلی کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی، انہیں بری کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مقدمے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔ ممبران اسمبلی اور محکمہ تعلیم ملازمین پر چارسدہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close