فواد چوہدری کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے توہین الیکشن کمیشن میں ان کے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیدیا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن میں عائد فرد جرم بھی غیر مؤثر ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اگست 2023 میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی معافی مسترد ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ 11 جولائی کو الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور عدم پیشی پر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close