پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے گی یا نہیں؟ عمر ایوب نے بتا دیا

اسلام آباد ( پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ نئے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی احتجاجاً اسمبلیوں سے استعفے دے گی،فی الحال استعفوں کا آپشنز استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہاں جمہوری نہیں کوئی اور ہی نظام چل رہا ہے، ہم نے آئندہ کون سے کارڈ استعمال کرنے وہ محفوظ ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور جدوجہد تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہورہی ہے،ہم چھ جماعتیں ہیں، ہم کوئی مقابلے میں نہیں ہے کہ کس کا احتجاج بڑا ہوگا، ہم نے کوئی کوئی چیز ثابت نہیں کرنی، الیکشن ہمارے تین کروڑ ووٹرز ہیں، جلسے ہم نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے جلسے کیئے، اس وقت کارنر میٹنگز ہوتی ہیں ، ہمارا پرامن احتجاج پورے پاکستان میں ہوگا ، ہمارا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کی ایک سوچ جبکہ جے یوآئی ف کی اپنی ایک سوچ ہے، ہر جماعت اپنی ایک سوچ رکھتی ہے، لیکن ہدف ایک ہی ہے، فارم 47 کی حکومت جعلی ہے، شفاف منصفانہ الیکشن ہونے چاہئیں۔

 

 

پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کا شفاف نئے الیکشن کا مئوقف ایک ہی ہے، جب تک ملک میں صاف شفاف الیکشن اور مینڈیٹ نہیں آئے گا، معیشت بہتر نہیں ہورہی، بےروزگاری بڑھتی جارہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ ضروری نہیں کہ نئے الیکشن کیلئے احتجاجاً پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے، اگر جمہوری نظام ہو تو پھر 90 روز میں الیکشن کرانا پڑتا ہے لیکن یہاں جمہوری نظام چل ہی نہیں رہا، یہاں کوئی اور ہی نظام چل رہا ہے، الیکشن کرانے کیلئے ہم نے آئندہ کون سے کارڈ استعمال کرنے وہ محفوظ ہیں، تمام احتجاجی جماعتوں کا مطالبہ نئے الیکشن ہے۔