اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکولر جاری کرکے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔
سرکولر میں کہا گیا کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں، معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکولر میں مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا، کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔سرکولر کے مطابق ملازمین سے متعلق کسی معاملہ پر سیکرٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی، قومی اسمبلی کا کوئی ملازم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا۔ جب کہ حاضرسروس کیساتھ ریٹائرڈ ملازمین پر بھی قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں