حکومت نے طالبعلموں میں کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے جامعہ این ای ڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم ، دانش اسکولز بنائے، پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ بنایا،پنجاب کے ماڈل سکولوں کا مقابلہ دنیا کے سکولوں سے ہے،پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ کو اب پاکستان حکومت انڈومینڈ فنڈ بنا دیا،پورے پاکستان میں دانش سکول بنانے کا رہے ہیں،اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں،سپورٹس ایک انڈسٹری کا درجہ پا چکی ہے۔

رانامشہود کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ تو بےتحاشہ ہے ان کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے،اس سال دس سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں،ہر سپورٹس کی علیحدہ علیحدہ اکیڈمی ہوگی،پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے،حکومتوں کا کام نوجوان کو پلیٹ فارم دینا ہوتا ہے،جہاں تعلیم پر اتنا خرچ کرتے ہیں،اسکلڈ لیبر دنیا کی ڈیمانڈ ہے۔

یونیورسٹی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا مشہود کا کہناتھا کہ اس وقت کےوزیرخزانہ نےکہا پاکستان دیوالیہ ہونہیں رہاہوگیاہے،پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو پیٹرول 1200 روپےفی لیٹرہوجاتا،بجلی کا یونٹ چار سو روپے کاہوتا،گزشتہ 6سال میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ کیوں نہیں دیاگیا،میاں صاحب کوکیوں نا اہل کیاگیا؟؟،سودن کے اندر ہائر ایجوکیشن کےفنڈز پرکٹ لگ رہاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں