اسلام آ باد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے خلاف پراپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے ٹرائل کیلئے قانونی تقاضاپورا کرلیا ۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی ۔ ذ رائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کاٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2جون کے فیصلے کی روشنی میں یہ عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ فیصلے کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا۔ ذرائع پیکاایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے کا امکان ہے ، سپیڈی ٹرائل ہوگا۔ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہونگے۔ وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل لی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں